English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیپال: بھارتیوں کی زمینی راستے سے آمد پر رجسٹریشن لازمی

القمر

کٹھ منڈو (انٹرنیشنل ڈیسک) نیپالی حکومت نے سڑک کے راستے ملک میں داخل ہونے والے بھارتی شہریوں کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار دے دی ہے جب کہ اس سے قبل دونوں ممالک کے شہری ویزے اور پاسپورٹ کے بغیر صرف شناختی کارڈ دکھا کر داخل ہو سکتے تھے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق نیپالی حکومت نے بھارتی شہریوں کے اندارج کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تنازع کے سبب تعلقات میں تناؤ جاری ہے۔ نیپال کے وزیر داخلہ رام بہادر تھاپا نے ایک پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ ہم کورونا کی وبا کے دوران اسے نافذ کر رہے ہیں اور مستقبل کے لیے بھی یہ قدم دونوں ممالک کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے اچھا ہو گا۔ دوسری جانب بھارت کی طرف سے نیپال کے اس نئے اقدام سے متعلق فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق نیپال کے لوگوں میں عام تاثر یہ ہے کہ نیپال آنے والے بھارتی شہریوں کی وجہ سے کورونا کی وبا پھیل رہی ہے۔ اس لیے کئی تنظیموں نے سڑک کے ذریعے آنے جانے والوں پر اپابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے