English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت: بھائی نے زہر آلودآئس کریم کھلا دی‘ بہن جاں بحق

القمر

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں 22 سالہ نوجوان نے اپنی چھوٹی بہن کو زہر ملی آئسکریم کھلا دی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ریاست کیرالا میں لڑکی کے والدین نے بتایا کہ ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ 4 اگست کی رات بھائی نے چھوٹی بہن کو آئسکریم دی، جس میں اس نے زہر ملا رکھا تھا۔ آئسکریم کھانے کے بعد بہن سو گئی اور پھر جانبر نہ ہو سکی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے بیان ریکارڈ کرانے کے دوران زہر ملا کر آئسکریم دینے کا اعتراف کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے