English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کا اجلاس

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر عارف حفیظ ،صدر شبیر احمد ،عارف وحید خان ،اعجاز احمد ،اختر علی ,عرفان احمد ،پاکستان سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کے سیکریٹری نوشاد احمد خان اور دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد عارف حفیظ نے کہا کہ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کے تعاون سے جشن آزادی سیپاک ٹاکرا چیمپیئن شپ 16 اگست نارتھ کراچی جمخانہ میں منعقد کی جائیگی اوراسکے ساتھ ہم شجر کاری مہم کا بھی حصہ ہونگے۔انہوں نے مزید کہاکہ تمام کھلاڑی اور آفیشلز ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں۔ اس موقع پر صدر شبیر احمد نے کہا کہ سندھ سیپاک ٹاکرا ایسو سی ایشن کاسندھ اولمپک ایسوسی ایشن سے الحاق ہیاور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نیسندھ حکومت کے ساتھ میرپورخاص ،حیدر آباد،کراچی میں جو سندھ گیمز کروائیاس میں ہمارے تمام ڈویژنز نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر پاکستان سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل نوشاد احمد نے کہا کہ فیڈریشن کی ہر ممکن مدد اور تعاون سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے ساتھ ہے جس کے چیئرمین ڈاکٹر عارف حفیظ اور صدر شبیر احمد ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے