عمرکوٹ (نمائندہ جسارت) الخدمت فائونڈیشن عمرکوٹ کے تحت معصوم بچوں نے شاندار طور پر جشن آزادی کی چھوٹی سی تقریب منعقد کی اور معصوم بچوں کی جانب سے کیک بھی کاٹا گیا۔ معصوم بچوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطن کی سلامتی و بقاء کے لیے وہ بھی ہر قربانی کے لیے تیار ہے۔ الخدمت فائونڈیشن کے کوآرڈینیٹر خالد صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان لاکھوں قربانیوں کی بدولت حاصل ہوا، دشمن نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گاخالد صدیقی نے کہا کہ الحمدللہ پاکستان عالم اسلام کا واحد ایٹمی ملک ہے، الخدمت کی جاری سرگرمیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ الخدمت فائونڈیشن عمرکوٹ اپنے وسائل کے اندر عمرکوٹ کے غریب لوگوں کو صحت، پینے کے صاف پانی سمیت دیگر سہولیات فراہم کررہے ہیں، اس کیساتھ ساتھ الخدمت مشکل حالات قدرتی آفات کے وقت غریب نادار مستحق ضرورت مندوں کو کھانے پینے کی اشیاء، سردیوں میں گرم کپڑے وغیرہ بلاامتیاز فراہم کرتی ہے۔ الخدمت فائونڈیشن عمرکوٹ کے کوآرڈینیٹر خالد صدیقی نے بتایا کہ الخدمت فائونڈیشن بے سہارا یتیم بچوں کی تعلیم وغیرہ کے اخراجات بھی برداشت کرتی ہے۔ تقریب سے الخدمت فائونڈیشن کے روح رواں شاہد قریشی نے بھی خطاب کیا، الخدمت پاکستان کے جاری پروگرام پر روشنی ڈالی، جشن آزادی کی اس مختصر تقریب میں شریک معصوم بچوں کا کہنا تھا کہ وہ جشن آزادی منا کر بہت خوشی محسوس کررہے ہیں۔ ان معصوم پھولوں کا عزم تھا کہ وطن عزیز کی سلامتی کے لیے اپنے بڑوں کیساتھ وہ بھی ہرقسم کی قربانی کے لیے تیار ہیں۔ آخر میں جشن آزادی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔ پروگرام کے آخر میں بچوں کے پرجوش نعروں کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستان زندہ آباد کے نعروں سے گونج اٹھا۔
عمرکوٹ، الخدمت کے تحت یتیم بچوں کی جشن آزادی تقریب
القمر
