ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سکھر، پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار ہوگئے

سکھر (نمائندہ جسارت) بائیجی کی حدود لنک بائیجی کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، متعدد سنگین مقدمات اور وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈاکو ہلاک، ڈاکو کے قبضے سے کلاشنکوف، میگزین اور گولیاں برآمد، ساتھی فرار۔ ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کے مطابق فرار ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن، بھاری نفری موقع پر طلب کرلی گئی۔ ہلاک ڈاکو کی شناخت نبی بخش عرف نبو کھروس سکنہ باگڑجی کچہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ہلاک ڈاکو اغواء برائے تاوان، ڈکیتی، پولیس مقابلوں سمیت متعدد سنگین جرائم میں سکھر پولیس سمیت دیگر اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں