ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انسٹاگرام صارف کا اداکارہ میرا کوانگریزی میں ترجمہ کرنے کا چیلنج

لاہور: انسٹاگرام پر ایک صارف نے میرا کی پوسٹ پرتبصرہ کرتے ہوئے انہیں انگریزی میں ترجمہ کا چیلنج دے دیا۔ اپنی گلابی انگریزی سے مشہور اداکارہ میرا نے اپنے انسٹاگرام پراداکارنعمان اعجاز کی ایک انسٹا پوسٹ شیئرکرائی جس میں انہوں نے لکھا کہ مجھے پاگلوں سے دوستی کرنا پسند ہے کیونکہ مصیبت میں کوئی سمجھدارساتھ نہیں دیتا، میں پاگل ہوں۔

اداکارہ نے ان کی پوسٹ پرلکھا کہ وہ اداکارکی بات سے متفق ہیں اورپھرمیرا کونعمان اعجازکی پوسٹ اتنی اچھی لگی کہ انہوں نے یہ اپنے اکاؤنٹ پرشیئرکرائی، جس کے بعد ایک صارف نے میرا کی پوسٹ پرتبصرہ کرتے ہوئے انہیں انگریزی ترجمہ کا چیلنج دے دیا۔

صارف نے کہا وہ اداکارہ کومان جائیں گے اگروہ ان جملوں کا انگریزی ترجمہ کرکے دکھادیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں