English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا اور پولینڈ کے درمیان وسیع دفاعی تعاون کا معاہدہ

وارسا: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور پولش وزیر دفاع ماریوس بلازیک معاہدے پر دستخط اور دستاویزات کا تبادلہ کررہے ہیں

وارسا (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پولینڈ کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔ جس کے ذریعے جرمنی سے امریکی فوجیوں کی پولینڈ منتقلی کی راہ ہموار ہو جائے گی۔ وسطی اور مشرقی یورپ کے 4ملکی دورے کے اختتام پر وارسا میں پومپیو اور پولینڈ کے وزیر دفاع ماریوس بلازیک نے مزید دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے، جس میں پولینڈ میں اضافی امریکی فوج تعینات کرنے کے قانونی ڈھانچے پر اتفاق کیا گیا۔ پولینڈ میں ساڑھے 4امریکی فوجی تعینات ہیں، جس میں مزید ایک ہزار کا اضافہ کیا جائے گا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے