ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خوفزدہ پاکستانی بیٹسمین دفاعی دہنیت ترک کردیں ، انضمام الحق

 

لاہور (جسارت نیوز) سابق قومی کپتان انضمام الحق نے خوفزدہ پاکستانی بیٹسمینوں کو دفاعی ذہنیت ترک کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ کو شکست دینے کیلیے انہیں جارحانہ طرز عمل اختیار کرنا پڑے گا کیونکہ احتیاط سے کام لینا کسی طرح بھی مفید ثابت نہیں ہو سکتا اور گرین شرٹس کو مسلسل جدوجہد کا سامنا کرنا پڑے گا۔انضمام الحق کا اپنے یوٹیوب چینل پر کہنا تھا کہ دوسرے ٹیسٹ کے آغاز پر بھی پاکستانی بیٹسمین انگلینڈ کیخلاف شاٹس کھیلنے سے خوفزدہ دکھائی دیے اور بیشتر کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے مناظر دوبارہ دیکھے جائیں تو اندازہ ہوگا کہ ان کا بیٹ پاؤں کے پیچھے تھا حالانکہ جب بیٹسمین شاٹ کھیلنے جائے تو اس کا بیٹ پاؤں سے آگے ہونا چاہیے۔سابق چیف سلیکٹر نے اس خامی کی نشاندہی بھی کردی کہ پاکستانی بیٹسمین اپنی دفاعی اپروچ کی وجہ سے سلپ میں کیچ آؤٹ ہوئے جن کو نارمل کرکٹ کا سہارا لینا چاہیے تھا۔انضمام الحق نے انگلینڈ کو شکست دینے کیلیے ٹیم انتظامیہ اور پاکستانی بیٹسمینوں سے جارحانہ کرکٹ کھیلنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے ایسا نہیں کیا تو پھر وہ اس میچ کو بچانے کے لیے بارش پر انحصار کرتے رہیں گے لہٰذا انہیں ناکامی کا خوف دل سے نکال کر مثبت کرکٹ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں