ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسئلہ کشمیر پر وزرا کے بیانات قومی اتحاد کو سبوتاژ کرنا ہے‘ نیر بخاری

اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزرا کے بیانات مسئلہ کشمیر پر قومی اتحاد کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہیں‘ پیپلز پارٹی مسئلہ کشمیر پارلیمانی خارجہ کمیٹیوں کے فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتی ہے‘ سفارتی آداب کے خلاف وزیر خارجہ کے بیانات کی وجہ سے برادر اور ہمسایہ ممالک سے تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم اور دفتر خارجہ کا الگ الگ بیانیہ حکومتی ناکامی اور نالائقی کا ثبوت ہے‘ پیپلز پارٹی نریندر مودی کے توسیع پسندانہ عزائم کے تحت کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے کی مخالفت اور مذمت پر قائم ہے ‘ کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی سوچ ناقابل معافی قومی جرم ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں