English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا ایران پر پابندی لگانے کا حق کھو چکا ،متنازع طریقہ استعمال نہیں کرسکتا ،یورپی یونین

القمر

برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی یونین نے کہا کہ امریکا، ایران پر پابندیاں لگانے کا حق کھو چکا ہے۔ یورپی یونین کے خارجہ پالیسی سربراہ جوزف بوریل نے امریکی صدر کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں لگوانے کا اہل نہیں رہا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا 2018ء میں ایران جوہری معاہدے سے علیحدہ ہوچکا ہے، اس لیے تہران پر پابندیوں کے لیے اقوام متحدہ کا اسنیپ بیک میکانزم استعمال نہیں کرسکتا۔سلامتی کونسل میں ایران مخالف قرارداد کی ناکامی کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا تھا۔ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا بخوبی جانتا ہے کہ ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیاں بحال نہیں کر سکتا۔ ادھرروس اور امریکا کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں روسی صدر کی وڈیو کانفرنس کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے