English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹرمپ کا ایران پر پابندی کیلیے متنازع طریقہ استعمال کرنیکا اعلان

القمر

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر اسلحہ کی پابندی میں غیر معینہ مدت کے لیے توسیع کرنے کی امریکی قرارداد مسترد ہونے کے بعد صدر ٹرمپ نے ایران پر پابندیوں کے لیے ایک متنازع طریقہ استعمال میں لانے کا اعلان کیا ہے۔ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میںکہا کہ اسنیپ بیک میکانزم کے تحت آئندہ ہفتے ایران کے خلاف پابندیاں بحال کرنے سے متعلق اقدامات کریں گے، ایران چاہتا ہے کہ میں دوبارہ صدر منتخب نہ ہوں۔ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا روس کی مجوزہ ایران کانفرنس کا حصہ نہیں بنے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق ایران پر پابندیاں 2015ء میں ہونے والے جوہری معاہدے کے تحت بحال کی جائیں گی۔امریکی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے ایران کے خلاف اقدامات امریکا کی مشکلات میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ ایرانی صدر کے سیاسی مشیر دیاکو حسینی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے جوابا کہا کہ اقوام متحدہ کی ساکھ کے دفاع کے لیے تمام ممالک کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے