English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امارات و اسرائیل میں پہلا تجارتی معاہدہ

القمر

ابوظہبی (صباح نیوز) اماراتی اپیکس نیشنل انویسٹمنٹ کمپنی نے ٹیسٹنگ ڈیوائس سمیت کورونا وائرس سے متعلق تحقیق اور ترقی پر تعاون کے لیے اسرائیل کی13 گروپ کے ساتھ اسٹریٹجک تجارتی معاہدے پر دستخط کردیے۔ اماراتی اور اسرائیلی کاروباری شعبوں کے
مابین تجارت، معیشت اور شراکت داری کا آغاز کرنے والا پہلا کاروباری معاہدہ سمجھا جا رہا ہے۔ اس کاروباری معاہدے پر دستخط ابوظبی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیے گئے۔برطانوی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ماہرین کے مطابق امارات اور اسرائیل کے د رمیان سفارتی تعلقات معمول پر ہونا خلیج عرب ملک کے لیے امریکی ہتھیاروں کی مزید فروخت کی راہ ہموار کرسکتی ہے۔ایک انٹرویومیں امریکی سفیر ڈیوڈ فرائڈ مین کا کہنا تھا کہ جتنا زیادہ امارات اسرائیل کا دوست بنے گا اسرائیل کا شراکت دار بنے گااور امریکا خطے کا اتحادی بنے گا، اس سے خطرے میں کچھ تبدیلی ہوگی اور مستقبل میں ہتھیاروں کی فروخت پر امارات کوفائدہ ہوسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے