English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آصف زرداری پر فرد جرم 9 ستمبر کو عائد کرنے کا فیصلہ

توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی سمیت 9 ستمبر کو فردجرم عائد کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری احتساب عدالت میں پیش ہوگئے۔ بلاول اورآصفہ بھٹوبھی عدالت میں موجود ان کے ہمراہ تھیں۔ آصف زرداری نےکوروناسےبچاؤکیلئےفیس شیلڈ،ماسک،دستانےپہن رکھےتھے۔

احتساب عدالت جانیوالےراستےرکاوٹیں اورخاردارتاریں لگا کرسیل کر دیے گئے تھے۔ پیپلزپارٹی کےکارکنوں کوسری نگرہائی وےپرروک لیاگیا  جس پر کارکنان اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

بلاول نےپارٹی رہنماؤں اور غیرضروری وکلاکوعدالت سےباہرنکال دیا۔ احتساب عدالت کےجج اصغرعلی نے سماعت کی۔عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد سابق صدر پر فرد جرم 9 ستمبر کو عائد کرنے کا حکم  دیتے ہوئے آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی سمیت 9 ملزمان کو طلب کر لیا۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام اوروکلاسےکیاچھپانےکی کوشش کی گئی؟کیا آپ آصف زرداری سےاتناڈرتےہیں؟جعلی اورکٹھ پتلی حکومت نہیں چل سکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے