English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھٹ شاہ، ریونیو آفس میں غیر متعلقہ افراد سرکاری ریکارڈ میں ہیرا پھیری کرنے لگے

القمر

 

بھٹ شاہ(نمائندہ جسارت)بھٹ شاہ ریونیو آفس میں غیر متعلقہ افراد سرکاری ریکارڈ میں ہیرا پھیری کرنے لگے سیل سرٹیفکیٹ کھاتے کی تبدیلی نقل کاپی داخلہ رکھنے کے لیے بھاری رشوت طلب کرنے بھی سلسلہ جاری ۔تفصیلات کے مطابق بھٹ شاہ ریونیو آفس میں غیر متعلقہ افراد سرکاری ریکارڈ میں ہیرا پھیری کرنے لگے ریونیو عملہ آباد گاراور شہریوں سے سیل سرٹیفکیٹ کھاتے کی تبدیلی نقل کاپی داخلہ رکھنے کی بھی بھاری رشوت طلب کرنے لگے ہیں۔رشوت نہ دینے پر کئی ماہ تک مختلف طریقوں سے پریشان کیا جاتاہے ۔ ذرائع کے مطابق رات کے وقت ریونیوآفس اور ہاؤس میں غیر اخلاقی سرگرمی بھی ہوتی ہیں ایک مرتبہ بھٹ شاہ پولیس نے ریونیو آفس پر چھاپا مارکر فحاش عورت اور مردوں کو گرفتار کیا تھا جس کا کیس تھانے میں داخل ہے کئی سالوں سے زمین، پلاٹ، ،مکان اوردکان کے کھاتے بھی بھاری رشوت کے عوض تبدیل کیے جا چکے ہیں جن میں پیر آف بھٹ شاہ سید ناز لطیفی نورو بگھیہ جلال بگھیہ پبلک اسکول بھٹ شاہ موری پر پولیس چیک پوسٹ ٹاؤن کمیٹی کی آکٹرا کی جگہ اور ثقافت و سیاحت کی زمین شامل ہے جن کے کھاتے جعل سازی کے ذریعے تبدیل کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ آباد گاروں اور زمین داروں سے آبیانہ عشر کی مد میں بھی لوٹ مار کی جاتی ہے اور جائز کاموں کی بھی رشوت طلب کی جاتی ہے۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر ریونیو مخدوم محبوب الزماں، کمشنر حیدرآباد محمد عباس بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن حیدرآباد سیدامداد علی شاہ اورڈپٹی کمشنر مٹیاری غلام حیدر چانڈیو سے مطالبہ کیا ہے کہ بھٹ شاہ ریونیو آفس میں سرکاری ریکارڈ میں ہیرا پھیری کھاتوں کی تبدیلی کی انکوائری کرکے ملوث افسران اور ملازمین کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے