English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میر پور خاص:جوڈیشل مجسٹریٹ کا سیٹلائٹ تھانے پر چھاپا ، 2 بھائی بازیاب

القمر

 

میرپورخاص(نمائندہ جسارت)جوڈیشل مجسٹریٹ کا سیٹلائٹ ٹائون پولیس اسٹیشن پر چھاپا غیر قانونی طور پر حراست میں رکھے جانے والے دو بھائیوں کو بازیاب کروالیا ،ایس ایچ او کوآج عدالت میں طلب کرلیا ، پولیس نے دونوں بھائیوں کو اپنی دو بہنوں کو 11 سال حبس بے جا میں رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل پولیس نے کریم آباد کے علاقے میں کارروائی کرکے دو بہنوں عائشہ اور غزالہ کو گھر کے ایک کمرے سے بازیاب کرایا تھا دونوں بہنوں کو گزشتہ گیارہ سالوں سے حبس بے جا میں رکھنے کے الزام میں ان کے دو بھائی عمران اور اقبال کو حراست میں لے لیا تھا لیکن تاحال اس واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا اور دونوں بھائیوں کو غیر قانونی طور پر پولیس نے لاک اپ کیا ہوا تھا جس کے خلاف گرفتار افراد کے بھائی سلیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کو درخواست دی تھی جس میں انہوں نے پولیس کی جانب سے اپنے بھائیوں عمران اوراقبال کو دو دن غیر قانونی حراست اور بغیر ایف آ ئی آر حوالات میں بند رکھنے کی استدعا کی تھی جس پر جوڈیشنل مجسٹریٹ نے سیٹلائٹ ٹائون تھانے پر چھاپا مارا لیکن ذرائع کے مطابق پیشگی اطلاع ملنے پر پولیس نے دونوں بھائیوں کو حوالات سے نکال کر پہلے قریبی دکان پر بٹھا دیا مجسٹریٹ کی جانب سے حوالات کو چیک کیا گیا تو دونوں بھائی حوالات میں موجود نہیں تھے اور مجسٹریٹ واپس روانہ ہوگئے جس کے بعد پولیس نے دونوں بھائیوں کو تھانے کے ساتھ موجود مسجد میں بٹھا دیا جو ڈیشل مجسٹریٹ نے دوبارہ چھاپا مارا تو درخواست گزار نے جوڈیشل مجسٹریٹ کو بتایا کہ دونوں بھائی مسجد میں موجود ہیں جس پر مجسٹریٹ نے دونوں بھائیوں کو مسجد سے نکلوا کر پولیس سے آزاد کرایا اورایس ایچ او غازی خان راجڑ کو آج پیر کے روز عدالت میں پیش ہو نے کا حکم دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے