English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شام: ترک روس مشترکہ گشت کے دوران بم دھماکا

القمر

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) شام کے شمال مغربی علاقے ادلب میں ترکی اور روس کے فوجی دستوں کے مشترکہ گشت کے دوران دھماکا ہوگیا۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق بم دھماکے کے نتیجے میں تُرک فوج کی گاڑی کی شدید نقصان پہنچا، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ادھر تُرک ذرائع ابلاغ نے بھی واقعے کی تصدیق کی، تاہم تفصیلات بیان نہیں کی گئیں۔ ترک وزارت دفاع کے مطابق ترک روسی فوج نے مشترکہ طور پر پچیسواں گشت کیا۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ حملے کے بعد علاقے میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب امریکی ہیلی کاپٹروں نے شام میں اسدی فوج کی چیک پوسٹ کونشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں ایک اہل کار ہلاک اور دیگر 2زخمی ہوگئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق گشت پر مامور امریکی فوجی شام کے شمال مغربی علاقے میں داخل ہونا چاہتے تھے، تاہم انہیں اسدی امی فوج نے چیک پوسٹ پر روک لیا، جس پر دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اسدی فوج کے ترجمان کے مطابق واقعے کے بعد امریکی فضائیہ کے 2ہیلی کاپٹروں نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ جھڑپ کا واقعہ کردوں کے زیر انتظام شہر کے نزدیک پیش آیا ہے۔ واضح رہے کہ شام میں ویسے تو امریکی حمایت یافتہ ڈیموکریٹک فورس کی اجارہ داری ہے، تاہم کچھ علاقوں میں کرد اور بشار حکومت کے درمیان امن معاہدے کے تحت اسدی فوج کی چیک پوسٹیں قائم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے