کابل (آن لائن) کابل میں صدارتی محل پر راکٹ حملہ، افغانستان کے صدر اشرف غنی کے 6 محافظوں کے علاوہ 4 بچوں سمیت 10 شہری بھی زخمی ہوگئے۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق کابل میں مرکزی سفارتی علاقے کے قریب کئی راکٹوں سے حملے کیے گئے راکٹ 2 گاڑیوں سے فائر کیے گئے جس سے کابل کا ڈپلومیٹک ایریا لرز گیا۔