کنگسٹن( جسارت نیوز) 8ویںکیریبیئن پریمیئر لیگ میں آج 2 میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں جمیکا تلاواز کا مقابلہ سینٹ لوسیا زوکس سے ہوگا، جمیکا تلاواز کی ٹیم رومین پائول کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکے سینٹ لوسیا زوکس کی کپتانی ڈیرن سمی کریں گے۔ دوسرے میچ میں گیانا ایمیزون واریئرز اور سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔گیانا ایمیزون واریئرز کی ٹیم کرس گرین کی کپتانی میں میدان میں اترے گی جبکہ سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی قیادت رایاد ایمرت کریں گے۔ کیریبیئن پریمیئر لیگ کا 8واں ایڈیشن ویسٹ انڈیز میں شروع ہوچکا ہے جس میں دنیائے کرکٹ کے مختلف ممالک کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔کیریبیئن پریمیر لیگ (سی پی ایل) ٹی ٹوئنٹی لیگ ہے جو ویسٹ انڈیز میں ڈومیسٹک ٹی 20 کرکٹ لیگ کے طور پر کھیلی جاتی ہے۔یہ کیریبیئن پریمیر لیگ کا8واںسیزن ہے جس کے تمام میچز ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، گیانا، بارباڈوس، جمیکا اور سینٹ لوسیا چھ مختلف مقامات پر کھیلے جانے تھے ۔
ـ8ویں کیریبیئن پریمیئر لیگ میں آج 2 میچ کھیلے جائیں گے
القمر
