English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بنگلادیش میں چینی سرمایہ کاری سے مودی سرکار بوکھلا گئی

القمر

ڈھاکا (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کی جانب سے بنگلادیش میں سرمایہ کاری پر بوکھلاہٹ کی شکار مودی سرکار نے وزیر خارجہ کو ڈھاکا بھیج دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ ہرش وردھن شرنگلا 2روزہ دورے کے دوران ڈھاکا حکومت کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے ڈھاکا میں وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد سے ملاقات کی ،جس میں سیکورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ہرش وردھن شرنگلا کے حسینہ واجد سے اچھے تعلقات ہیں اور ان کا دورہ دونوں حکومتوں کے لیے بہت اہم ہوگا۔ مقامی میڈیا کے مطابق دونوں کے درمیان ملاقات مثبت رہی،جس میں جاری منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے وزارتِ خارجہ کی سطح پر مشترکہ مشاورتی کمیشن کا اجلاس جلد از جلد منعقد کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ ملاقات میں وزیراعظم نے روہنگیا پناہ گزینوں کا معاملہ بھی اٹھایا اور ان کی میانمر واپسی کا مطالبہ کیا۔ کورونا وائرس کے باعث حسینہ واجد نے 4ماہ کے دوران پہلی بار کسی غیر ملکی شخصیت سے ملاقات کی ہے۔ واضح رہے کہ بنگلادیش اور بیجنگ کے درمیان ایک ارب ڈالر قرض کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ ادھر نئی دہلی حکومت خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر رسوخ سے پریشان ہے اور اس نے اپنی سفارتی کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے