سائوتھیمپٹن(جسارت نیوز)آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چمپئن شپ میں شامل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل سے ایجز بال سائو ہیمپٹن میں شروع ہوگا۔ یاد رہے کہ انگلینڈ نے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست دیکر 1-0کی برتری حاصل کر رکھی ہے جبکہ دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا اور بغیر نتیجہ کے ختم کر دیا گیا ۔پی سی بی حکام کے مطابق(آج)جمعرات کو شام 4بجے پاکستانی وقت(دوپہر 12بجے برطانوی وقت)کے مطابق قومی اسکواڈ میں شامل ایک رکن پاکستانی اور انگلش میڈیا کے ساتھ ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کریگا۔شام6بجے پاکستانی وقت (دوپہر 2بجے برطانوی وقت)کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم ایجز بال میں ٹریننگ کرے گی۔جمعہ کو دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہوگا اور دن کے اختتام پرورچوئل پریس کانفرنس کا اہتمام ہوگا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا
القمر
