English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کریبین پریمئر لیگ ، باربا ڈوس ٹریڈنٹس کی سب سے چھوٹی کامیابی

القمر

سید پرویز قیصر
کریبین پریمئر لیگ کے 2020کے سیزن کی شروعات کافی سنسنی خیر رہی۔پہلے میچ میں ٹرینڈاد اینڈ ٹوباگو نائیٹ رائیڈرس نے گیانا آمیزن واریرس کے خلاف4 وکٹ سے کامیابی حاصل کی جبکے دوسرے میچ میں بارباڈوس ٹریڈنٹس نے سینٹ کیڈس اور نیوس پیٹروٹس کو6رنز سے شکست دی۔ دونوں میچ براین لارا اسٹیڈیم، تاروبا، ٹرینڈاد میں کھیلے گئے ۔
باربا ڈوس ٹریڈنٹس کی 6رنز سے کامیابی کریبین پریمئر لیگ میں رنز کے اعتبار سے دوسری سب سے چھوٹی ہے۔ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے باربا ڈوس ٹریڈنٹس نے مقررہ 20 اوور میں9 وکٹ پر153 رنز بنائے تھے۔ کپتان جیسن ہولڈر نے سب سے زیادہ 38 رنز بنائے تھے، 22 گیندوں پر2 چوکوں اور3 چھکوں کی مدد سے۔کائل میرس20 گیندوں پر2 چھکوں اور3 چوکوں کی مدد سے37 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔
سینٹ کیڈس اور نیوس پیٹروٹس نے جب اپنی اننگ شروع کی تو اسے فی اوور7.7 رنز کی ضرورت تھی۔پہلی28 گیندوں پر اسکے کھلاڑیوں نے ایک وکٹ پر30 رنز بنائے تھے۔میچ کے آخری اوور میں اسے 20 رنز درکار تھے۔کائل میرس نے یہ اوور کرایا تھا جس میں 13رنز بنے۔ پہلی گیند پر سہیل تنویر کوٰئی رن نہیں بناسکے دوسری گیند نو بال تھی جس پر ایک رن یعنی 2رنز ملے۔ جوشوا ڈا سلوا نے دوسری گیند پر ایک رن لیکر اسٹرائیک سہیل تنویر کو دی۔انہوں نے ایک رن لیا ۔ اگلی گیند پر بھی ایک رن بنا جس کے بعد 5ویں گیند وائیڈ قرار دی گئی۔ یہ گیند جب دوبارہ پھیکی گئی تو سہیل تنویر اس پر شاندار چھکا لگانے میں کامیاب رہے۔ آخری گیند پر 8رنز درکا ر تھے۔ سہیل تنویر نے اس پر ایک رن لیا۔اس اننگ میں سب سے زیادہ اسکور جو شوا ڈا سلوا نے بنایا وہ 41 گیندوں پر3 چوکوں کی مدد سے41 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ بین ڈنک نے 21 گیندوں پر3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے34 رنز بنائے۔ بارباڈوس ٹریڈنٹس کے مشیل سنٹنرکو میں آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔بائیں ہاتھ کے بلے باز اور بائیں ہاتھ سے ا سپن بولنگ کرانے والے مشیل سنٹنر نے 18 گیندوں پر2 چوکوں کی مدد سے 20 رنز بنائے اور 4 اوور میں 18رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا۔
باربا ڈوس ٹریڈنٹس نے کریبین پریمئر لیگ میںرنز کے حساب سے سب سے چھوٹی جیت جمائیکا تالاوہاس کے خلاف حاصل کی تھی۔22 اگست 2018 کو لوڈرہل میں ہوئے اس میچ میں اس نے جمائیکا تالاوہاس کو ایک سنسنی مقابلے میں 2رنز سے شکست دی تھی۔
ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے باربا ڈوس ٹریڈنٹس نے مقررہ 20 اوور میں6وکٹ پر 156 رنز بنائے تھے۔اسٹیون اسمتھ نے 44 گیندوں پر 5 چوکوں اور3 چھکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے تھے۔جمائیکا تالاوہاس نے مقررہ 20 اوور میں3 وکٹ پر 154 رنز بنائے جسکی وجہ سے اسے 2 رنز سے شکست ہوئی۔جمائیکا تالاوہاس کو آخری اوور میں 9 اور آخری گیند پر4 رنز درکار تھے مگربائیں ہاتھ سے تیز بولنگ کرانے والے ریمن رائفر نے اس اوور میں صرف 6رنز دئیے اور اپنی ٹیم کو جیت دلائی۔ انہوں نے پہلی، چوتھی اور چھٹی گیند پر ایک، ایک رن دیا جبکے انکی دوسری گیند پر3 رنز بنے۔ اسٹیون اسمتھ کو مین آف دی میچ ایوارڈ ملا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے