متحدہ عرب امارات میں کورونا ٹیسٹنگ کے عمل کو تیز ترین کر دیا گیا، شہری صرف تین منٹ میں کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
گلف نیوز کے مطابق شمالی امارات میں تیز ترین کورونا ٹیسٹنگ کی سہولت متعارف کروادی گئی۔ اس سلسلے میں ریاست عجمان میں نیا طبی مرکز فعال ہوگیا ہے۔
عجمان کے ولی عہد شیخ عمار بن حمید نے کورونا وائرس لیزر اسکریننگ سینٹر کا افتتاح کیا جس میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے صرف 3 منٹ میں کورونا کی تشخیص کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قیادت اپنے شہریوں کی صحت اور کورونا سے بچاؤ کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے ساتھ ہی کورونا کی تشخیص کے لیے جدید طریقہ کارکو اپناتے ہوئے نئے سینٹرز کے قیام کے لیے حتی الامکان کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
شمالی امارات میں کورونا کی تیز ترین ٹیسٹنگ کی پہلی بار سہولت متعارف کروائی گئی ہے ، تین منٹ میں کوروناٹیسٹ کی رپورٹ حاصل کی جاسکتی ہے جس کی فیس صرف 50 درہم مقرر کی گئی ہے۔

