مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)مفتی اعظم فلسطین الشیخ محمد حسین نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے تحت مسجد اقصی میں نماز کی ادائیگی شرعاً حرام ہے۔ترکی کی اناطولیہ نیوز ایجنسی کے مطابق مفتی اعظم فلسطین جو اسرائیل کے ساتھ دوستی کے ذریعے مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کریں گے ان کی نماز نہیں ہوگی، جو مسلمان مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی کی تمنا رکھتے ہیں وہ صدق دل سے مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لیے کام کریں، اسرائیل کے ساتھ دوستی کرنے والے القدس اور مسجد اقصیٰ کو دشمن کے قبضے میں دینے کی کوشش کررہے ہیں، القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے والے کس طرح قبلہ اول کی آزادی کی بات کرسکتے ہیں،مسجد اقصیٰ کے سرپرست اور اس کے متولی صرف مسلمان ہیں۔ صہیونیوں کو قبلہ اول پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے کا کوئی حق نہیں۔
اسرائیل کے اتحادیوں کی مسجد اقصیٰ میں نماز حرام ہے،الشیخ محمد حسین
القمر
