ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

“ایک دکھ عمران خان کو ہے اورایک دکھ مجھے بھی ہے”

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ ایک دکھ عمران خان کو ہے اورایک دکھ مجھے بھی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کی بات سن کرخوشی ہوئی اور حوصلہ ملا ،عمران خان کی بڑائی ہے جو میرے لیے ایسی باتیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے تعلقات یہاں تک پہنچے یہ افسوسناک بات ہے، میری عمران خان سے رفاقت ختم نہ ہونے کا تاثرختم ہوگیا، ہمارے درمیان دراڑیں پڑنے کا مجھے بہت افسوس ہے اور یہ دراڑیں ختم ہوجائیں گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم اپنے جذبات کا مجھ سے بھی اظہار کرچکے ہیں مگر ایک دکھ عمران خان کو ہے اورایک دکھ مجھے بھی ہے، عمران خان کو بتایا گیا ہے کہ میں چینی بحران میں شامل تھا جبکہ آٹے اورگندم بحران میں کیا ہوا،اس سے میراتعلق ہی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ شوگر کمیشن کی رپورٹ میں جہانگیرترین کا نام سامنے آنے پر وزیراعظم اور ان کے تعلقات میں سرد مہری آگئی جس کے بعد جہانگیرترین سیاسی سرگرمیاں ترک کرچکے ہیں اور لندن میں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں