سائوتھیمپٹن (جسارت نیوز) انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج سے روز بائول، سائوتھمپٹن میں شروع ہوگا۔ انگلینڈ کی ٹیم کو پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ تیسرا ٹیسٹ جیتنے کی صورت میں فاتح ٹیم کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ایک درجہ ترقی ہوسکتی ہے، پاکستان کی فتح کی صورت میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھی پوزیشن مل سکتی ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم اگر تیسرا ٹیسٹ جیت گئی تو وہ آسٹریلیا سے دوسری پوزیشن چھین سکتی ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم نے گرین شرٹس کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا دوسرا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔ انگلینڈ ٹیم کی قیادت جو روٹ کریںگے جبکہ پاکستان کی ٹیم اظہر علی کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ پاکستان ٹیم کو سیریز برابر کرنے کے لیے آخری ٹیسٹ جیتنا ضروری ہوگا جبکہ انگلش ٹیم کو سیریز جیتنے کے لیے آخری ٹیسٹ کم از کم ڈرا کھیلنا ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیریز کے آخری میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں، اس اعتبار سے توقع کی جارہی ہے کہ ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ سخت اور کانٹے دار ہوگی۔ اس سے قبل میزبان ٹیم نے کالی آندھی کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ ٹیسٹ سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیمیں سیڈول میں شامل تین ٹی20 میچز کھیلنے کے لئے ایک بار پھر اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر کا رخ کریں گی جہاں تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 28 اگست کو دوسرا میچ 30 اگست کو جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ یکم ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے تینوں میچ اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- پسند کی شادی کے لیے لڑکی 100 فٹ بلند موبائل ٹاور پر چڑھ گئی
- اگرالیکشن میں ہم نے سب کو خرید لیا تو پورا اسرائیل ہی ہمارا ہوا، قطر کا طنز
- آئی آر سی ٹی سی معاملہ: لالو پرساد یادو کو راحت، دہلی ہائی کورٹ نے ای ڈی سے مانگا جواب
- دہلی میں یکم نومبر سے غیر بی ایس-6 گاڑیوں کے داخلے پر پابندی، سی این جی اور برقی گاڑیوں کو چھوٹ
- دہلی میں پٹاخوں پر پابندی: سپریم کورٹ کا وراٹ کوہلی جیسے کھلاڑیوں سے آگاہی مہم میں مدد لینے کا مشورہ