English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی فوج سرھد پر قتل و غارت سے باز آجائے ، بنگلا دیش

القمر

 

ڈھاکا (انٹرنیشنل ڈیسک) بنگلادیش نے بھارت کے ساتھ متصل سرحد پر بی ایس ایف کی جانب سے قتل کی وارداتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان کئی معاہدوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ ہرش وردھن شرینگلا کے دورۂ ڈھاکا کے دوران بنگلادیش نے بھارتی حکام سے اس بات پرگہری تشویش ظاہر کی کہ رواں برس کے پہلے 6 ماہ میں بھارتی بارڈرد سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) کی جانب سے سرحد پر لوگوں کو ہلاک کرنے کے واقعات میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ بنگلادیش اور چین کے درمیان بڑھتے تعلقات کے حوالے سے بھارت میں زبردست بے چینی کا ماحول ہے، اور اسی مناسبت سے بھارتی سیکرٹری خارجہ ڈھاکا کے دورے پر تھے، جہاں نہوں نے بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ سے ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں کے بعد بنگلادیشی وزارت خارجہ کی جانب سے جو بیانات سامنے آئے اس میں سرحد پر قتل کی بڑھتے واقعات کا خصوصی ذکر تھا۔ بنگلادیشی سیکرٹری خارجہ مسعود بن مؤمن نے کہا کہ بھارت کے ساتھ اس اہم اور کلیدی معاملے پر بھی بات ہوئی ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ بنگلادیش نے اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعات باہمی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے اور بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز پر لازم کہ وہ اس طرح کی حرکتوں سے باز رہے۔ بھارتی فریق نے یقین دلایا ہے کہ بی ایس ایف حکام کو اس معاملے کی سنگینی سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے