بیروت: لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے ہولناک دھماکے کی تحقیقات کرنے والے جج نے مزید 2 اعلیٰ افسران کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سانحہ بیروت کی تحقیقات کا عمل تیز کر دیا گیا ہے اور جوں جوں تفتیش کا دائرہ کار وسیع ہو رہا ہے اس میں ملوث افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔
تحقیقات کی سربراہی کرنے والے جج نے کسٹمز کے ڈائریکٹر جنرل بدری دہر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے بعد کسمٹز اتھارٹی ڈائریکٹر حنا فریز اور گودام کے منتظم انجنیئر نیلا الحج کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔
چار اگست کو ہونے والے ہولناک دھماکے میں 177 افراد کے جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعے کے کچھ روز بعد 25 افراد کو زیر حراست رکھا گیا تھا۔
بیروت پورٹ کے ڈائریکٹر جنرل حسن کورائٹم اور کسٹم ڈائریکٹر جنرل بدری داہر سمیت اس دھماکے کے مقدمے کا سامنا کرنے والے 25 میں سے 6 افراد کے لئے اب تک گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے جاچکے ہیں۔

