ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز 17 کھلاڑیوں کے نام فہرست میں

ساؤتھیمپٹن(جسارت نیوز )پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے 17 کھلاڑیوں کے نام فہرست میں شامل کرلیے گئے ہیں‘ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کے میچز 28 اور 30 اگست کے علاوہ یکم ستمبر کو اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلے جائیں گے‘کھلاڑیوں کی ِاسکواڈ فہرست میںبابراعظم(کپتان)، فخرزمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، افتخار احمد، شاداب خان، حیدر علی، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف،محمد عامر، خوشدل شاہ، محمدحسنین، محمد رضوان، سرفراز احمد، نسیم شاہ اوروہاب ریاض شامل ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف بھی تقریباً اسی اسکواڈ کا انتخاب کیا گیا ہے جوکہ گذشتہ کئی ماہ سے محدود طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کررہا ہے‘ انہوں  نے کہا کہ پی ایس ایل، انڈر 19  کرکٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان بلے باز حیدر علی اورنسیم شاہ کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ‘ انہوں نے کہا کہ تجربہ کار فاسٹ بولرز محمد عامر اور وہاب ریاض کے علاوہ سرفراز احمد اور فخر زمان کی بھی قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈمیں واپسی ہوئی ہے‘مصباح الحق نے کہا کہ عمومی طور پر ٹی ٹوئنٹی کرکٹرز کو ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے میں کم وقت ملتا ہے تاہم کورونا وائرس کے باعث پاکستان سے تقریباًایک ساتھ پرواز کے سبب محدود طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی کرنے والے یہ کرکٹرزکچھ عرصے سے ایک ساتھ ٹریننگ کررہے ہیں اورانہیں بھی انگلش کنڈیشنز سے ہم آہنگی کا ایک اچھا موقع ملا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں