English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مائیک پومپیو آج اسرائیل اورکل امارات کا دورہ کریں گے

القمر

واشنگٹن(اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو(آج) پیر کو اسرائیل اور (کل) منگل کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے ۔ مائیک پومپیو کے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے دورے کا مقصد حال ہی میں ان کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کو آگے بڑھانا، چین اور ایران جیسے اہم معاملات پر اپنے دیرینہ اتحادیوں سے صلاح مشورہ کرنا ہے عالمی میڈیا کے مطابق ذرائع نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پومپیو کے ایجنڈے میں ان سیکورٹی چیلنجوں پر تبادلہ خیال کرنا بھی شامل ہے جو ایران اورچین کی وجہ سے امریکا کو درپیش ہیں۔امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ پومپیو ایک علاقائی دورے کے تحت آئندہ ہفتے سوڈان کا دورہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے