English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا وائرس ،غزہ میں لاک ڈاؤن کا اعلان

مقبوضہ بیت المقدس: غزہ کے مہاجر کیمپ میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق ہونے کے بعد لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  غزہ کے مہاجر کیمپ میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد میں کورونا وئرس کی تصدیق ہونے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے 48 گھنٹوں کے  لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

دوسری جانب حماس نے عزاداران سے درخواست کی ہے کہ وہ فوری عزاداری کو بند کردیں جبکہ کام کرنے والے مقامات ، اسکولوں اور مساجد کو بھی بند کردیا جائے ۔

غزہ شہر  2007 سے اسرائیلی ناکہ بندی کا شکار ہے ، علاقے میں اسپتالوں میں سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کی اجازت حاصل کرنے والوں کو تین ہفتے کیلئے خصوصی مراکز میں رکھا گیا ہے۔

 عالمی ادارہ صحت کے مطابق غزہ کی پٹی میں اب تک 109 کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 1 شخص زندگی کی بازی ہار گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے