English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیوزی لینڈ میں کرکٹ سرگرمیاں نومبر تک بحال ہونگی

اکلینڈ: کورونا وبا کے ملک سے خاتمے کے بعد کرکٹ نیوزی لینڈ نے انٹرنیشنل سیزن کے شیڈول کو حتمی شکل دینا شروع کردی۔

کرکٹ نیوزی لینڈ کے ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان، بنگلا دیش، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے نیوزی لینڈ کا دورہ کرنا ہے، انٹرنیشنل میچز کی تاریخ اور شیڈول کو حتمی شکل دی جارہی ہے  جس کیلئے چاروں بورڈز، حکومت اور متعلقہ اداروں سے بات چیت جاری ہے۔

ڈیوڈ وائٹ نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ میں انٹرنیشنل کرکٹ سیزن کا آغاز ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز سے ہوگا، نیوزی لینڈ سیریز نومبر کے آخری ہفتے میں شروع ہونے کا امکا ن ہے۔

واضح رہے کہ کرکٹ نیوزی لینڈ کے ایگزیکٹیو کا کہنا تھا کہ  نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے والی ٹیموں کو قرنطینہ کے دوران ٹریننگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے