(فیصل فیچرز/سید پرویز قیصر)
پاکستان کے اظہر علی ٹیسٹ کرکٹ میں6 ہزار رنزبنانے والے بلے بازوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف ساوتھمٹن میں تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے دن اپنی آئوٹ ہوئے بغیر141 رنز کی اننگ کی دوران ایسا کیا۔دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے اظہر علی ایسا کرنے والے پاکستان کے 5ویںاور کل ملاکر 68ویں بلے باز بنے۔ انہوں نے اپنے81 ویں ٹیسٹ کی151 ویں اننگ کے دوران یہ سنگ میل عبور کیا۔
پاکستان کے لئے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز یونس خان کے پاس ہے ،وہ 2000 اور2017 کے درمیان 118 ٹیسٹ میچوں کی 213 اننگز میں 52.05 کی اوسط کے ساتھ34 سنچریوں اور33 نصف سنچریوں کی مدد سے 10099 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ وہ 19 مرتبہ صفر کا شکار ہوئے ۔ ان کا سب سے زیادہ اسکور313 رنزہے جو انہوں نے سری لنکا کے خلاف کراچی میں فروری 2009 میں760 منٹ میں 568 گیندوں پر27 چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔
جاوید میانداد پاکستان کے لئے ٹیسٹ کرکٹ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔ وہ 1976 اور1993 کے درمیان 124 ٹیسٹ میچوں کی 189 اننگز میں 52.57 کی اوسط کے ساتھ23 سنچریوں اور43 نصف سنچریوں کی مدد سے 8832 رنز بنانے میں کامیاب رہے ۔ وہ6 مرتبہ صفر کا شکار ہوئے ۔ ان کا سب سے زیادہ اسکورآئوٹ ہوئے بغیر280 رنزہے جو انہوں نے بھارت کے خلاف حیدر آباد میںجنوری1983 میں696 منٹ میں460 گیندوں پر19 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنایا تھا۔
پاکستان کی جانب سے تیسرے سب سے زیادہ رنز انضمام الحق نے بنائے ہیں۔ انہوں نے 1992 اور2007 کے درمیان 119 ٹیسٹ میچوں کی 198 اننگز میں 50.16 کی اوسط کے ساتھ25 سنچریوں اور46 نصف سنچریوں کی مدد سے 8829 رنز بنائے۔ وہ 14 مرتبہ صفر کا شکار ہوئے۔ ان کا سب سے زیادہ اسکور329 رنز ہے جو انہوں نے نیوزی لینڈکے خلاف لاہور میں مئی 2002 میں579 منٹ میں436 گیندوں پر38 چوکوں اور9چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔
اس فہرست میں چوتھا مقام محمد یوسف کے پا س ہے جنہوں نے 1998 اور 2010 کے درمیان 90 ٹیسٹ میچوں کی 156 اننگز میں 52.29 کی اوسط کے ساتھ24 سنچریوں اور33 نصف سنچریوں کی مدد سے 7530 رنز بنا ئے تھے۔ وہ 11مرتبہ صفر کا شکار ہوئے ۔ ان کا سب سے زیادہ اسکور223 ہے جو انہوں نے انگلینڈکے خلاف لاہور میںنومبر 2005 میں 602 منٹ میں373 گیندوں پر26 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔
پاکستان کے لئے جن 5 بلے بازوں نے 6 ہزار سے زیادہ رنز بنائے ہیں ان میں سے صرف اظہر علی ایسے بلے باز ہیں جنکی اوسط50 رنزسے کم ہے۔ پاکستانی کپتان 81 ٹیسٹ میچوں کی 151 اننگز میں 42.94 کی اوسط کے ساتھ17سنچریوں اور31 نصف سنچریوں کی مدد سے 6098 رنز بنانے میں کامیاب رہے ۔ وہ15 مرتبہ صفر کا شکار ہوئے ہیں۔ ان کا سب سے زیادہ اسکورآئوٹ ہوئے بغیر302 رنزہے جو انہوں نے نے ویسٹ انڈیزکے خلاف دبئی میںاکتوبر2016 میں 658 منٹ میں 469 گیندوں پر23 چوکوں اور2چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ یہ دن اور رات کے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ اسکور بھی ہے۔
اظہر علی ٹیسٹ کرکٹ میں 6ہزاررنز بنانے والوں میں شامل
القمر
