English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جیمس اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں600 وکٹ لینے والے پہلے تیز بولر

القمر

سید پرویز قیصر
جیمس اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں600 وکٹ لینے والے پہلے تیز بولر اور کل ملاکرچوتھے بولر بن گئے۔ انہوں نے ُ پاکستان کے خلاف ساوتھیمپٹن میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کے کپتان اظہر علی کو ایل بی دبلیو کرکے یہ اعزاز اپنے156 ویں ٹیسٹ کی291 ویں اننگ میں حاصل کیا۔
دائیں ہاتھ سے تیز بولنگ کرانے والے جیمس اینڈرسن 38سال اور26 دن کی عمر میں ایسا کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ وہ ایسا کرنے والے سب سے بڑی عمروالے بولر ہیں۔ اس سے پہلے سب سے بڑی عمر میں چھ سو وکٹ لینے والے بولر انیل کومبلے تھے۔بھارتی لیگ اسپنر نے جب اپنا چھ سواں وکٹ لیا تھا تو انکی عمر37 سال اور92 دن تھی۔ آسڑیلیا کے لیگ اسپنر شین وارن نے جب اپنا چھ سواں وکٹ لیا تھا تو وہ 35 سال اور332 دن تھی۔ سب سے کم عمر میں چھ سو وکٹ لینے والے بولر متھیہ مرلی دھرن ہیں۔ سری لنکا کے اس آف اسپنر نے جب اپنا چھ سواں وکٹ لیا تھا تو وہ33 سال اور327 دن تھی۔
متھیہ مرلی دھرن کوٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔سری لنکا کے اس آف اسپنر نے 1992 اور2010 کے درمیان جو 133 ٹیسٹ میچ کھیلے انکی 230 اننگوں میں44039 بالوں پر18180 رن دیکر22.72 کی اوسط اور55.04 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ800 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ انہوں نے 67 مرتبہ ایک اننگ میں پانچ یا اس سے زیادہ اور22 مرتبہ ایک میچ میں دس یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے ۔ انکی سب سے اچھی بولنگ کارکردگی 40 اوور میں51 رن دیکر نو وکٹ ہے جو انہوں نے زمبابوے کے خلاف کینڈی میں جنوری2000 میں کھیلے گئے میچ میں انجام دی تھی۔انگلینڈ کے خلاف اوول میں اگست 1998 میں وہ113.5 اوور میں220 رن دیکر 16 کھلاڑیوں کوآئوٹ کرنے میں کامیاب رہے تھے جو انکی ایک ٹیسٹ میں سب سے اچھی بولنگ کارکردگی ہے۔
شین وارن کو ٹیسٹ کرکٹ میں دوسرے سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔آسڑیلیا کے اس لیگ اسپنر نے 1992 اور2007 کے درمیان جو 145 ٹیسٹ میچ کھیلے انکی 273 اننگوں میں40705 بالوں پر17995رن دیکر25.41 کی اوسط اور57.49 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ708 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ انہوں نے 37 مرتبہ ایک اننگ میں پانچ یا اس سے زیادہ اودس مرتبہ ایک میچ میں دس یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے ۔ انکی سب سے اچھی بولنگ کارکردگی 50.2 اوور میں71 رن دیکرآٹھ وکٹ ہے جو انہوں نے انگلینڈ کے خلاف برسبین میں نومبر1994 میں کھیلے گئے میچ میں انجام دی تھی۔جنوبی افریقا کے خلاف سڈنی میںجنوری 1994 میں وہ69 اوور میں128 رن دیکر 12کھلاڑیوں کوآئوٹ کرنے میں کامیاب رہے تھے جو انکی ایک ٹیسٹ میں سب سے اچھی بولنگ کارکردگی ہے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں تیسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بھی اسپنر ہیں۔ بھارت کے لیگ اسپنر انیل کومبلے نے 1990 اور2008 کے درمیان جو 132ٹیسٹ میچ کھیلے انکی 236 اننگوں میں40850 بالوں پر18355رن دیکر29.65 کی اوسط اور65.99 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ619 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ انہوں نے 35 مرتبہ ایک اننگ میں پانچ یا اس سے زیادہ اور آٹھ مرتبہ ایک میچ میں دس یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے ۔ پاکستان کے خلاف دہلی میں فروری 1999 میں کھیلے گئے میچ میں انہوں نے26.3اوور میں74 رن دیکر دس کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا جو انکی سب سے اچھی بولنگ کارکردگی ہے۔اسی میچ میں انہوں نے 51 اوور میں 149 رن دیکر14 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا جو انکی ایک میچ میں سب سے اچھی بولنگ کارکردگی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے