English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جیت کا عزم لے کر آئے تھے،سیریز ہارنے پر افسوس ہے،اظہر علی

القمر

سائوتھئمٹن (جسارت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ سیریز ہارنے پر افسوس ضرور رہے گا کیونکہ ہم جیت کے عزم کے ساتھ آئے تھے۔سائوتھئمٹن میں انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے آخری روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے اس سیریز کی غلطیوں سے سیکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نے انگلینڈ میں بہترین بیٹنگ کی جبکہ انگلینڈ کی کنڈیشنز میں بیٹنگ کرنا اتنا آسان نہیں تھا۔ نسیم شاہ نے انگلینڈ کی تجربہ کار بلے بازوں سے سیکھا ہے وہ ایک ٹیلنٹڈ بولر ہیں اور مستقبل میں پاکستان کے لئے پرفارم کر سکتے ہیں۔ اظہر علی نے کہا کہ پہلا میچ ہارنے کے بعد سارا قصوروار کپتان کو قرار دیا جا رہا تھا۔پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست پر سب کو دکھ ہوا۔سیریز کے رزلٹس ہمارے حق میں نہیں رہے لیکن کھلاڑیوں نے مثبت کرکٹ کھیلی۔انہوں نے کہا کہ میڈیم پیسر آل رائونڈر کی ٹیم میں کمی محسوس ہوئی کیونکہ کسی بھی ٹیم میں آل رائونڈرز ٹیم میں توازن بناتے ہیں۔ محمد رضوان پر بات کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ رضوان نے ثابت کیا کہ وہ مکمل بیٹسمین ہے۔اسد شفیق کو مواقع ملے لیکن تھوڑا بد قسمت رہے وہ ایک بہترین بلے باز ہیں، ایک اچھی اننگ کھیل کر اعتماد بحال ہو جائے گا۔انگلینڈ نے پہلے میچ میں بہترین کاونٹر اٹیک کیا اور وہ ایک سیشن جیت کر سیریز کے فاتح بن گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے