English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اظہر علی کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انگلینڈ کے خلاف3 میچوں کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کرنے پر قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی ہوگئی۔ ساؤتھ ہمپٹن کی مشکل کنڈیشنز میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں اپنے کیرئیر کی 17ویں سنچری اسکور کرنیوالے اظہر علی کی عالمی درجہ بندی میں11 درجے ترقی ہوئی ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ حالیہ درجہ بندی کے بعد 34ویں پوزیشن پر موجود اظہر علی اب رینکنگ میں 23ویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ بابراعظم نے رینکنگ میں اپنی5ویں پوزیشن برقرار رکھی ہے۔انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 141 رنز کی ناقابل شکست اننگزکھیلنے والے اظہر علی نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 0 اور 18 جبکہ دوسرے میچ کی واحد اننگز میں 20 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔اظہر علی نے اپنے 81ویں ٹیسٹ میچ میں حریف بولرز کے سامنے زبردست مزاحمت کرتے ہوئے پاکستان کو مشکلات سے نکلنے میں مدد کی تھی۔ادھر سیریز کے آخری میچ کی پہلی اننگز میں11 اور دوسری میں 63 ناٹ آؤٹ رنز کی اننگز کھیلنے والے بابراعظم کی حالیہ رینکنگ میں 5ویں پوزیشن(797 پوائنٹس) برقرار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے