پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 638 جبکہ 6,274 مریض انتقال کرگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 28 ہزار 877 ، پنجاب میں 96,540 ،بلوچستان میں 12,721 خیبرپختونخواہ 35,893، گلگت بلتستان میں 2,773، اسلام آباد میں 15,562 اور آزاد کشمیر میں 2,272 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔
سندھ میں موزی مرض سے 2,388 پنجاب میں 2,193، خیبرپختونخوا میں 1,249، بلوچستان میں 141، اسلام آباد 175، گلگت بلتستان 67 اورآزاد کشمیر 61 اموات ہوئیں جبکہ 2 لاکھ 79 ہزار 561 افراد مہلک وبا سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔
ملک بھرمیں اب تک 25 لاکھ 35 ہزار 778 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 23 ہزار 441 ٹیسٹ کے دوران 445 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 6 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 641 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 2 کروڑ 39 لاکھ 20 ہزار 583 افراد متاثر، 8 لاکھ 20 ہزار 310 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 1 کروڑ 63 لاکھ 10 ہزار 593 افراد صحت یاب ہوچکے

