بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے بحیرۂ جنوبی چین میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے 2 میزائل داغے ہیں۔ اخبار ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق یہ دونوں راکٹ اس سمندری حصے میں گرے، جو جنگی مشقوں کے لیے مختص ہے۔ اس سے قبل امریکا نے اسی علاقے میں جاسوس طیارے داخل کیے تھے۔ چین نے اسے اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے طاقت کا یہ مظاہرہ کیا ہے۔ بحیرۂ جنوبی چین میں چین کئی متنازع مقامات کو اپنی ملکیت قرار دیتا ہے۔
جنوبی سمندر میں امریکا اور چین کے درمیان پھر کشیدگی
القمر
