English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک بھرمیں آج یوم عاشورہ منایا جارہا ہے

ملک بھر میں آج یوم عاشورہ مذہبی عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کی یاد میں شہر شہر جلوس برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں جبکہ یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

تمام شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں علم، ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد ہوں گے جن میں نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؓ اوران کے جانثاروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کو خراج عقیدت پییش کرنے کے لیے عزاداران حسین زنجیرزنی، ماتم داری اور نوحہ خوانی کریں گے جبکہ علما و ذاکرین واقعہ کربلا اورنواسہ رسول ﷺ اور ان کے جانثاروں کی اسلام کے لیے جدوجہد پر روشنی ڈالیں گے ۔

یوم عاشور کے موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے  حکومتی وانتظامی سطح پر تمام انتظامات کیے گئے ہیں تاہم کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاک فوج اوررینجرز کے چاک و چوبند دستے آن کال رہیں گے جبکہ ملک کے تمام بڑے شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی کے ساتھ موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے