English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت نے جنوبی بحرہِ چین میں جنگی جہاز اتار دیے

نئی دہلی: 15 جون کو ہوئے گلوان وادی میں بھارت چین تصادم کے بعد بھارتی نیوی نے جنوبی بحرہ چین میں جنگی جہاز اتار دیے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق بھارتی افواج نے گلوان وادی میں اپنے 20 اہلکاروں کی چینی افواج کے ہاتھوں ہوئی موت کے بعد جنوبی بحرہ چین میں جنگی جہاز بھیج دیے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی نے بھارت کے اس اقدام پر احتجاج کیا ہے جبکہ دوسری جانب امریکی بیڑوں کی بھی موجودگی چین کی پوزیشن کیلئے چیلنج بنی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی بحرہ چین میں امریکی اور بھارتی نیوی کے درمیان سیکورٹی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے رابطے جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے