English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور: احتساب عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

ذرائع ابلاغ کے لاہور کی احتساب عدالت میں پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی، جس میں سابق وزیراعظم کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔

عدالت نے وزارت خارجہ کو لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ پر عمل درآمد کروانے کا حکم دے دیا۔

ماڈل ٹاؤن تھانہ کے انسپکٹر نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔

رپورٹ کے مطابق نواز شریف ماڈل ٹاؤن رہائش گاہ پر موجود نہیں اور مسلم لیگ(ن) کے ڈپٹی سیکرٹری عطا تارڑ نے نواز شریف کے بیرون ملک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نواز شریف کی رائیونڈ رہائش گاہ پر ان کے سیکرٹری نے کہا کہ نواز شریف چھ ماہ سے بیرون ملک ہیں۔

احتساب عدالت نے میر شکیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے