ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بحرین نے بھی اسرائیلی پروازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی

سعودی عرب کے بعد بحرین نے بھی اسرائیلی طیاروں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن کی درخواست پر بحرین نے اسرائیلی طیاروں کو ملکی فضائی حدود کے استعمال کی منظوری دے دی۔

وزارت مواصلات و ٹرانسپورٹیشن نے اعلان  کیا ہے کہ یو اے ای آنے اور جانے والی تمام ممالک کی پروازیں بحرین کی فضائی حدود استعمال کر سکتی ہیں۔

اس سے قبل سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) آنے اور جانے والی تمام پروازوں کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دی تھی جس کے بعد اسرائیلی پروازیں بھی سعودی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے براہ راست یو اے ای جاسکیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں