ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی یہودیوں کا یواے ای میں دفتر کھولنے کا اعلان

امریکی یہودیوں نے متحدہ عرب امارات میں کمیونٹی دفتر کھولنے کا اعلان کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کسی بھی عرب ملک میں پہلا یہودی مرکز ہوگا جو کہ یو اے ای میں کھولا جارہا ہے۔

اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاونٹ پر اعلان کرتے ہوئے امریکن جوئش کمیٹی (اے جے سی) نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک دفتر کھولنے کا منصوبہ ہے۔

اے جی سی کے نمائندہ نے قریباً 20 سال بعد یو اے ای کا دورہ کیا ہے اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرکے مرکز کھولنے کے حوالے سے مشاورت کی۔

ان نمائندوں نے امریکا میں بھی تاجروں، کاروباری شخصیات، پالیسی سازوں، تجزیہ کاروں اور سفارتکاروں سے بھی مشورے کیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں