لندن (جسارت نیوز) بابر اعظم کی شرٹ پر شراب کا لوگو اگلے میچ میں ہٹا دیا جائے گا۔انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں سمرسٹ کی نمائندگی کرنے والے نوجوان بیٹسمین کی شرٹ پر موجود ایک مشہور الکوحل کمپنی کا لوگو غلطی سے موجود رہ گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بات کا نوٹس لیے جانے کے بعد اگلے میچ سے قبل لوگو کو ہٹا دیا جائے گا۔یاد رہے کہ ہاشم آملہ اور معین علی سمیت مسلمان کرکٹرز شراب تیار کرنے والی اسپانسر کمپنیز کے لوگو استعمال کرنے سے انکار کرتے رہے ہیں،انھوں نے اس وجہ سے ہونے والے مالی نقصان کی بھی پرواہ نہیں کی۔دریں اثنا ووسٹر شائر کے خلاف انگلش ٹی 20ٹورنامنٹ کے اس میچ میں بابر نے 42رنز بنائے،سمرسٹ نے 16رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- الیکشن کمیشن کی دہلی اور مہاراشٹر سمیت چھہ ریاستوں میں ووٹر لسٹ کی حتمی تاریخ میں توسیع
- گردابی طوفان ’ارنب‘ سے آندھرا اور اڈیشہ میں تباہی پر پرینکا گاندھی کا اظہار ہمدردی، کئی ریاستوں میں اب بھی موسم اثرانداز
- آئی ڈی بی آئی-فیئر فیکس معاہدہ: ’مودی کے وقت میں پہلے بولی دیکھی گئی، پھر قیمت طے ہوئی‘، راہل گاندھی کا تلخ تبصرہ
- اے آئی اسٹارٹ اپ کا اینتھروپک کے سسٹمز ہیک کرنے کا دعویٰ
- یوٹیوب سے کمائی کی رقم نکلوانے کی حد میں بڑی تبدیلی کی آزمائش