English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد کا ڈومیسائل رکھنے والوں کیلیے ملازمتوں کا کوٹہ منظور

وفاقی حکومت نے اسلام آباد کا ڈومیسائل رکھنے والوں کیلیے ملازمتوں کا کوٹہ منطور کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے اسلام آبادکا ڈومیسائل رکھنےوالوں کیلئےملازمت کا 50 فیصدکوٹہ منظور کرلیا ہے ، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آبادکا ڈومیسائل رکھنےوالوں کی ملازمتوں کا اطلاق وفاقی اداروں میں 1 سے 15 گریڈ تک کی آسامیوں کیلئےہوگا۔

وفاقی ملازمتوں میں سندھ کاکوٹہ 19 فیصد، میرٹ پر 7.5 فیصدتعیناتیاں ہوں گی، خیبرپختونخوا کا وفاقی اداروں میں ملازمتوں کاکوٹہ 11.5 فیصد مختص کیا گیا، بلوچستان 6 جبکہ سابق فاٹاکےضم شدہ اضلاع کا 3 فیصدکوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق فاٹاکےاضلاع کیلئےآئندہ 10 سال تک ملازمتوں کاالگ کوٹہ مختص ہوگا، وفاقی ملازمتوں میں آزادکشمیر 2، گلگت بلتستان کیلئےایک فیصدکوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے