ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین ، بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات10ستمبر کوہوگی

بیجنگ (آن لائن) سرحدی تنازع کے تناظر میں چین اور بھارت کے وزرائے خارجہ کی ملاقات10 ستمبر کو توقع ہے۔ چین کے سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز کے اداریے کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ژی اور بھارتی وزیر خارجہ سْبرامینیم جیشنکر کی ملاقات کی ملاقات10ستمبر کو متوقع ہے۔گلوبل ٹائمز نے لکھا ہے کہ 2 بڑی جوہری طاقتوں کو اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ سرحدوں کا تعین کرنے کے معاملات ایک یا دو ملاقاتوں میں طے نہیں کیے جا سکتےاخبار نے صبر اور تحمل سے کام لینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 2 نکات ایسے ہیں کہ جن کی وضاحت ہونا ضروری ہے۔ 7 نومبر 1959 ء کی سرحد کو بنیاد بنا کر اس سرحدی تنازع کو حل کیا جانا چاہیے، اگر دونوں ملک اپنی مرضی سے ایل اے سی میں تبدیلیاں کرتے رہیں گے تو پھر تصادم کا خطرہ پیدا ہو گا جس کے نتائج بہت سنگین ہو سکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں