English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بحیرہ روم کا تنازع،اردوان کا یورپی یونین کو غیر جانبدار رہنے کا مشورہ

القمر

نقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مشرقی بحیرہ روم میں توانائی کے ذخائر کے حوالے سے ترکی اور یونان کے درمیان اختلافات میں غیرجانبدارانہ موقف اختیار کرے۔ صدر اردوان کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے یورپی کونسل کے کے صدر چارلس مشیل سے فون پر بات کی ہے، جس میں کہا ہے کہ اس معاملے میں یونین کا نقطہ نظر بین الاقوامی قوانین اور علاقائی امن کے لیے اس کے اخلاص کا امتحان ہوگا۔ بیان کے مطابق اردوان نے یورپی یونین کے اداروں اور رکن ممالک کو علاقائی امور خاص طور پر مشرقی بحیرہ روم کے معاملے میں منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور معقول ہونے کے ساتھ ساتھ ذمے داری سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے۔ ترکی اور یونان دونوں ہی نیٹو کے اتحادی ہیں، تاہم مشرقی بحیرہ روم کے متنازع پانیوں میں گیس کے ذخائر کی تلاش کے حوالے سے دونوں میں شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔ ترکی کا ایک بحری بیڑا اس علاقے میں توانائی کی تلاش میں لگا ہوا ہے، تاہم یونان نے اس کی مخالفت میں اس علاقے میں فوجی مشقیں کی ہیں، جس سے تنازع کے مزید گہرا ہونے اور اس کے عسکری نوعیت کے اختیار کرنے کے امکانات ہیں۔ یورپی یونین کے حکام کا کہنا ہے کہ ترک صدر سے بات چیت میں یونین کونسل کے صدر چارلس مشیل نے خطے میں کشیدگی کو کم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انقرہ کو چاہیے کہ وہ خطے میں گیس کی تلاش کی اپنی مہم کو روک دے، جس کی وجہ سے کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یورپی کونسل کے روان ماہ کی 24 اور 25 تاریخ کو ہونے والے اجلاس میں بھی یہی مسئلہ سر فہرست ہے۔ یورپی یونین کے بعض ممالک نے اس حوالے سے ترکی پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جب کہ فرانس نے یونان کی حمایت کرتے ہوئے اس متنازع علاقے میں بحری بیڑا اور جنگی طیارے پہلے ہی بھیج دیے تھے، تاہم صدر اردوان نے کہا کہ یورپی یونین کے بعض ممالک کی جانب سے اشتعال انگیز بیانات اور ایسی کارروائیاں اس مسئلے کا حل نہیں ہیں، بلکہ اس طرح کی باتوں سے اس کے مزید پیچیدہ ہونے کا خطرہ ہے۔ یورپی حکام کا کہنا ہے کہ مشیل نے اردوان سے کہا کہ اس ماہ ہونے والے اجلاس میں اس حوالے سے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
مشرقی بحیرۂ روم: ترکی اور شمالی قبرص کی افواج مشترکہ عسکری مشقیں کررہی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے