ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سرفراز نے میچ کھیلنے سے انکار کردیا تھا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے انگلینڈ کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔

نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دورہ انگلینڈ میں 3 ٹیسٹ میچوں اور 3 ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سرفراز احمد کو آخری میچ میں موقع دیا جانے پر سابق کپتان مایوس تھے اور انہوں نے میچ کھیلنے سے منع کر دیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق، بیٹنگ کوچ یونس خان اور کپتان بابراعظم کے سمجھانے پر سرفراز احمد میچ کھیلنے پر رضا مند ہوئے تھے اور انہیں یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ ان کی کارکردگی پر کوئی سوال نہیں اٹھائے گا۔

اس معاملے کا ذکر خود مصباح الحق نے پیرکے روز پریس کانفرنس میں بھی کیا، انہوں نے تصدیق کی کہ سرفراز میچ نہیں کھیلنا چاہتے تھے تاہم انہیں سمجھایا گیا جس پر وہ میچ کھیلنے کو تیار ہوئے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سرفراز کو تحفظات تھے یہ ایک فطری عمل ہے اگر میں بھی سرفراز کی جگہ ہوتا تو میرا ردعمل بھی یہی ہوتا۔انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کو کہا گیا کہ وہ کارکردگی کو لے کر کسی قسم کے دباؤ میں نہ آئیں،کھل کر اپنا گیم کھیلیں اور بغیر کسی منفی سوچ اور دباؤ کے پرفارم کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں