ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)گوٹھ منو خان تھیبو سمیت درجنوں گوٹھوںکے رہائشیوں کو برساتی پانی کی نکاسی نہ ہو نے اور علاقے کے با اثرافراد کی جانب سے مذکرہ گوٹھوں میں اپنی فضل سے پانی نکال کر گوٹھوں میں چھوڑنے کے خلاف سیکٹروں افراد تھر پار کر جانے والی مین شاہراہ کو سلطان آباد کے مقام پر دھر نا دے کر بندکر دیا۔ مظاہرین کا انصاف نہ ملنے پر احتجاج کا دائرے کار کو وسیع کر نے کے علاوہ وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائو کر نے کا بھی اعلان۔ تفصیلات کے مطابق بااثر افراد کی جانب سے زمینوں میں کھڑی فصلوں کو بچانے کے لیے بر ساتی پانی کو رہائشی گوٹھوں میںچھوڑ دیا گیا جس کے سبب انسانی زندگیاں داؤ پر لگا گئی ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مسلح افراد ہمیں حراساں کر رہے ہیں پولیس اور انتظامیہ ان کی ہے ہمارے درجنوں گوٹھوں کو پانی میں ڈبونے کا منصوبہ بنا کر ہمارے گوٹھوں میں بارش کا پانی چھوڑ دیا گیا ہے ہم تین دن سے سڑکوں پر ہیں ہمارے گھر گر گئے۔ مظاہرین گاؤں منو خان تھیبو سمیت متعدد گاؤں میں درجنوں گھر زمین بوس ہوگئے ۔مسلسل احتجاج کر رہے ہیں مجبوراً قومی شاہرہ کو سلطانہ آباد کے مقام پر بند کیا ہے ہم کھلے آسمان تلے بے یارو مدد گار بیٹھے ہوئے ہیں، ہما رے بچے کا بھوک اور بیماریوں سے مر نے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اگر انصاف نہ ملا تو احتجاج کا دائرے کار کو وسیع کر نے کے علاوہ وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکریں گے۔ بعداںازاں مظاہرین نے ایس ایچ او مسن فہیم یوسفزئی کی یقین دہانی پر روڑ کھول دیا۔
