English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوم بحریہ 8ستمبر کو ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

القمر

کراچی ( آن لائن ) یوم بحریہ 08ستمبر کو ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ۔ 1965 کی جنگ میں ‘دوارکا’ کے محاذ پر دشمن کو عبرتناک شکست، ریڈار سسٹم اور ہوائی اڈہ تباہ
کر کے کراچی محفوظ بنانے والوں کو سلام پیش کیا گیا۔ نیول چیف نے کہا خون کے آخری قطرے تک مادر وطن کا دفاع کریں گے۔پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ 8 ستمبر کا دن پاک بحریہ کے شہداء اورغازیوں کی قربانیوں اور جذبے کو سراہنے کا دن ہے، یہ دن ہمیں اپنے اسلاف کے کارناموں اور کامیابیوں کی یاد دلاتا ہے، آپریشن دوار کا ہماری قومی تاریخ کی عظیم فتح ہے، پاک بحریہ نے بھارتی بندرگاہ دوار کا پر حملہ کر کے ریڈار سٹیشن تباہ، دشمن کا غرور خاک میں ملایا۔نیول چیف کا کہنا تھا پاک بحریہ کی واحد آبدوز غازی نے جنگ کے دوران پوری بھارتی نیوی کو بھارتی بندرگاہوں میں مقید رکھا، آج پاکستان نیوی خطے میں ایک مضبوط بحری قوت کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا پاک بحریہ عالمی بحری افواج کے ساتھ مل کر عالمی پانیوں میں امن و استحکام یقینی بنا رہی ہے، سی پیک کے تناظر میں پاکستان نیوی اپنی بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں میں اہم کردار نبھانے کیلے تیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے