ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور موٹروے پر خاتوں سے زیادتی: مریم نواز کا ردعمل آگیا

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والوں کو نشانِ عبرت بنانے کا مطالبہ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا کہ لاہور موٹروے پر اجتماعی زیادتی و بےحرمتی کے واقعے کا سن کر دل دہل گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور موٹروے زیادتی کیس: نئے آئی جی پنجاب کا ملزمان کی شناخت کا دعویٰ

مریم نواز نے کہا کہ وحشیانہ کارروائی میں ملوث تمام افراد کو کیفرکردار تک پہنچا کر نشانِ عبرت بنانا ہوگا، موٹروے پر اجتماعی زیادتی اور بےحرمتی کا واقعہ معمولی واقعہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یاد رکھیں، ظلم اور معاشرتی اقداد میں پستی کا مقابلہ کرنا بحیثیت قوم ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ موٹروے پر عصمت دری کا یہ افسوسناک واقعہ میرے لیے بھی ان ہی تکلیف دہ اور دل دہلانے والا ہے جتنا یہ پوری قوم کے لیے ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں